کچھ اہم خبریں 21 اگست 2013

کوئٹہ دہشت گردی میں ملوث قاری ہلال لاہور سے گرفتار     

 لاہور( این این آئی)حساس اداروں نے لاہور کے علاقہ گرین ٹاؤن میں ایک کارروائی کے دوران ایک مبینہ دہشتگرد کو حراست میں لے لیا ‘ گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور یہ کوئٹہ دہشتگردی واقعات میں مطلوب تھا۔Read More

کوئٹہ :پشتون آباد میں ایف سی کی کارروائی 8 مشتبہ افرادزیر حراست   

کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں فرنٹیئر کو ر نے کارروائی کے دوران آٹھ مشتبہ افراد کو حرا ست میں لے لیا ،ایف سی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد میں ایف سی نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے دو مکانات پر چھاپے مارے اور وہاں موجود ٹارگٹ کلنگ،اغوا برائے تاوان ،گاڑیاں اور موٹر سائیکل چھیننے کے الزام میں 8 مشتبہ افر ا د کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، تاہم ملزمان سے کوئی برآمدگی نہیں ہوئی۔مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔Read More

کوئٹہ میں گودام پر چھاپہ،سوٹن سے زائد بارودی مواد برآمد   

کوئٹہ…کوئٹہ میں تخریب کاری کا ایک منصوبہ ناکام ہوگیا،ایف سی نے سیٹلائٹ ٹاون میں ایک گودام پر چھاپہ مارکر سو ٹن سے زائد کیمیکل اور بارودی مواد برآمد کرلیا ،چھاپے کے دوران آٹھ افراد کو گرفتا رکرلیا گیا۔کمانڈنٹ ایف سی کوئٹہ کرنل مقبول شاہ نے نیوز کانفرنس میں چھاپے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایف سی نے گذشتہ روز میاں غنڈی کے علاقے سے چاغی جانے والے ایک ٹرک سے کیمیکل برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کیا تھا Read More

کوئٹہ میں ایف سی کا چھاپہ، 262 ٹن سے زائد دھماکا خیز مواد برآمد               

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)ایف سی نے کوئٹہ سمیت صوبے میں تخریب کاری کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے سیٹلائٹ ٹاؤن فاروق اعظم چوک کے قریب ایک گودام سے20ہزار کلو دھماکہ خیز مواد سے تیار 80 ڈرم بم سمیت ایک لاکھ 4ہزار 4سو80کلو (262 ٹن سے زائد)دھماکہ خیز مواد ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس مکسچر مشین خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے والے چار بنڈل وائر قبضے میں لے کر مالک سمیت 8افراد کو گرفتار کرلیا۔Read More

کوئٹہ: 100 ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد

کوئٹہ: ایف سی نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں منگل کے روز ایک بڑے دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے پاکستان کی تاریخ میں ایک وقت میں سب سے زیادہ ملنے والا دھماکہ خیز مواد بر آمد کرلیا۔Read More

کوئٹہ: 100 ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک گودام پر چھاپے کے بعد سو ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔اس چھاپے کے دوران اور گزشتہ چند دنوں میں حکام نے کالعدم تنظیموں سے تعلق کے شبے میں دس افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔Read More

لاہور میں القاعدہ کے مرکز پر چھاپہ، 4 خواتین سمیت 6 افراد گرفتار                  

لاہور (جنگ نیوز) لاہور میں حساس اداروں نے القاعدہ کے بین الاقوامی نیٹ ورک پر چھاپہ مار کر چار خواتین سمیت 6افراد کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے لاہور کے علاقے باگڑیاں گرین ٹاؤن کے ایک مکان میں جوئے اور ایکسچینج کی اطلاع پر چھاپہ مارا جس کے دوران وہاں دہشت گردوں کے بڑے ٹھکانے کا سراغ مل گیا ،Read More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.