کم خرچ بالا نشین

کم خرچ بالا نشین 

یہ بھارتی بھی بڑے بے وقوف ہیں جو کروڑوں ڈالر خرچ کرنے اور سالوں تک فضول وقت ضائع کرتے رہنے کے بعد مریخ پر پہنچنے کی خوشی منا رہے ہیں جہاں کی سرخ بَھدی اور ناہموار زمین پر نہ تو کسی قسم کی سبزی اگتی ہے نہ اناج نہ پھل ۔ جہاں پینے کو پانی کی ایک بوند اور سانس لینے کو آکسیجن تک میسر نہیں ۔ وہاں تو کوئی خوبصورت ناری بھی نہیں جن سے نین مٹکّا کرکے کچھ دل بہلایا جائے ۔
دوسری طرف ہمارے مجاہد بھا ئیوں کی مثال لیجئے جنہوں نے ایسی ٹیکنالوجی ایجاد کی ہے جس پر صرف کچھ ہزار روپیوں کا خرچہ آتا ہے اور جسکا بٹن دباتے ہی محض سیکنڈوں میں اپنے ساتھ درجنوں دیگر لوگوں کو بھی جنت پہنچایا جا سکتا ہے جو مریخ سے بھی کہں آگے واقع ہے ۔ جہاں حوریں گلدستے تھامے ان کے استقبال کے لئے کھڑی ہوتی ہیں ، جہاں انتہائی خوبصورت باغات ہیں جن میں دودھ اور شہد کے ساتھ ساتھ شرابِ طہور کی نہریں بہتی ہیں اور جہاں محض تصور کرتے ہی انواع و اقسام کے میٹھے اور رسیلے پھل خود بخود انسان کی جھولی میں آگرتے ہیں ۔
اب آپ ہی بتائیے کہ ٹیکنالوجی میں انڈیا آگے ہے یا ہمارے مجاہد ؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.