مقدمہ نمبر 420
مقدمہ نمبر 420
مدعی ۔ ایک عام پاکستانی ۔
مدعاعلیہ ۔ ریاستَ پاکستان ۔
وکیل استغاثہ ۔ ریاست کی بات سولہ آنے درست ۔ مان لیا کہ پاکستان میں قتل و غارت کرنے والے را اور موساد کے ایجنٹ ہیں ۔ یقیناَ انہی لوگوں نے ساٹھ ہزار معصوم پاکستانیوں کا قتل کیا ہوگا ۔ یہ بھی مان لیتے ہیں کہ ڈیڑھ ہزار ، ہزارہ ماؤں ، بچّوں اور جوانوں کے قتل میں بھی یہی بھارتی اور اسرائیلی ملوث ہونگے اور ہزاروں بلوچوں کو اغوا کرنے اور تشدد کے بعد ویرانوں میں ان کی لاشیں پھینکنے والے بھی یہی بھارتی اور اسرائیلی ایجنٹ ہونگے ۔
لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ایٹمی طاقت کے حامل اور دنیائے اسلام کے واحد قلعے یعنی پاکستان میں اتنی بھی صلاحیت نہیں کہ ان مٹھی بھر اسرائیلی اور بھارتی ایجنٹوں سے باز پرس کر سکے ؟
وکیل صفائی ۔ قانون قومی رازوں کو افشاء کرنے کی اجازت نہیں دیتا ۔ اس لئے میری درخواست ہے کہ اس کیس کو ناقابل سماعت ڈیکلئیر کرکے خارج کیا جائے ۔
جج ۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ تیکنیکی بنیادوں پر اس کیس کی سماعت ممکن نہیں اس لئے یہ کیس خارج کیا جاتا ہے ۔