اکیسویں آئینی ترمیم

اکیسویں آئینی ترمیم

280335-dogs-german-shepherd-2

جاگیردار صاحب نے کئی کتے پال رکھے تھے ۔ مقصد یہی تھا کہ غریب غرباء اور فقراء و مساکین کو حویلی سے دور رکھا جاسکے ۔ کتے بھی ایسے کہ ان کے بدنماء دانت دیکھ کر ہی سب کی جان نکل جائے ۔ غرانے میں انکا کوئی ثانی نہیں تھا لیکن وفادار اتنے کہ جاگیردار صاحب کو دیکھتے ہی وہ ان کے پاؤں میں لوٹنے اور دم ہلانے لگتے ۔
جاگیردار کو بھی اپنے ان کتوں سے بڑی محبت تھی لیکن ۔۔۔؟
ایک دن اس نے اپنے مسٹنڈوں سے کہہ کر ایک ایک کرکے ان تمام کتوں کے بھیجوں میں گولیاں اتروا دیں کیونکہ وہ اپنی اوقات بھول کر جاگیردارصاحب پر بھونکنے لگے تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.