References 02
کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 ‘دہشت گرد’ ہلاک
کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پیراملٹری فورسز پر ہونے والے حالیہ حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے شہر میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔
فرنٹئیر کور (ایف سی) کے ترجمان خان واسع کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ کوئٹہ میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
خیبر پختونخوا افغانیوں کا ہے،محمود خان اچکزئی
کابل: پاکستانی سیاستدان اور خیبر پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے خیبر پختونخوا کو ’افغانیوں‘ کا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی کو، افغان مہاجرین کو ان کی ’اپنی زمین‘ میں حراساں نہیں کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
افغان اخبار ’افغانستان ٹائمز‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ افغان پناہ گزین بلاخوف و خطر کے خیبر پختونخوا میں قیام کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر افغانیوں کو پاکستان کے دیگر حصوں میں بھی حراساں کیا جارہا ہو، تو انہیں بھی صوبہ خیبر پختونخوا آجانا چاہیے، جہاں کوئی ان سے مہاجرین کارڈز کے حوالے سے نہیں پوچھ سکتا، کیونکہ وہ صوبہ ان کا بھی ہے۔
ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین کے بھائی اغوا
-
24 جون 2016
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبد الخالق ہزارہ کے بھائی عبد العلی ہزارہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔
عبد العلی ہزارہ کو نامعلوم مسلح افراد گن پوائنٹ پر ان کے ڈرائیور سمیت تین افراد کے ہمراہ ان کے دفتر سے اٹھا کر لے گئے تھے۔
ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مقامی رہنما اور کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے کونسلر بوستان علی ہزارہ نے بی بی سی کو بتایا کہ پارٹی کے سربراہ کے بھائی کوئلے کے کارروبار سے وابستہ ہیں۔
Shia state and hardline Sunni group have proved themselves willing to cooperate despite deep ideological antipathy.
The killing of the Taliban chief on the main highway leading from the Iranian border shines new light on the movement’s complicated relationship with Tehran.
’ملا اختر ایران میں اپنے خاندان سے مل کر آ رہے تھے‘
25 مئ 2016
امریکہ کے ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ نے افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کی گاڑی کی نشاندہی اُس وقت کی جب وہ ایران میں اپنے خاندان سے ملاقات کر کے واپس آ رہے تھے۔
امریکی روزنامے وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ملا اختر منصور کو پاکستان آتے ہوئے اُس علاقے میں نشانہ بنایا گیا جہاں عمومی طور پر ڈرون حملے نہیں ہوتے ہیں۔
کوئٹہ: فائرنگ کے دو واقعات میں چار افراد ہلاک
-
8 نومبر 2015
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ شہر میں فائرنگ کا پہلا واقعہ سنیچر کی شام اسپنی روڈ پر پیش آیا۔
سول لائنز پولیس سٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دو افراد ایک گاڑی میں اسپنی روڈ سے گزر رہے تھے، جب ان کی گاڑی پہلوان بابا کے قریب پہنچی تو نامعلوم موٹر سائیکلوں سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
بلوچستان میں امام بارگاہ میں خودکش بم دھماکہ، نو ہلاک
-
22 اکتوبر 2015
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کچھی میں خودکش بم دھماکے میں کم ازکم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
لیویز فورس کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ دھماکہ تحصیل بھاگ کے علاقے چھلگری کی امام بارگاہ میں مغرب کی نماز کے دوران ہوا۔
انھوں نے بتایا کہ خودکش حملہ آور اس وقت امام بارگاہ میں داخل ہوا جب وہاں خواتین داخل ہو رہی تھیں اور اس نے خود کو
اڑا لیا۔
مذہبی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد دبئی سے گرفتار
لاہور: مذہبی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی سی آئی اے لاہور نے انٹرپول کے تعاون سے مذہبی رہنماؤں سمیت 14 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو دبئی سے گرفتار کر کے لاہور منتقل کردیا ہے۔
کالعدم تنظیموں سے وابستہ سات افراد گرفتار، 20 کروڑ روپے برآمد
-
19 اکتوبر 2015
پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے سات مبینہ شدت پسندوں کو گرفتار کر کے اُن کے قبضے سے 20 کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد کی ہے جو اُنھیں ہنڈی کے ذریعے مختلف ملکوں سے بھجوائی گئی تھی۔
مفتی تنویر عالم کو 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا
راولپنڈی: اہل سنت و الجماعت (اے ایس ڈبلیو جے) راولپنڈی چیپٹر کے سابق صدر مفتی تنویر عالم فاروقی کو مذہبی منافرت پھیلانے پر 6 ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزاسنادی گئی ہے.
افغان طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور کی مخالفت کرنے والا ملا عمر کا بیٹا قتل
کابل: افغان حکومت قاتلانہ حملے میں ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے تاہم افغان طالبان نے خبر کی تردید کردی۔
بلوچستان میں القاعدہ کے مقامی کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
-
2 اگست 2015
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں حکام نے القاعدہ کے ایک مقامی کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کے بعد القاعدہ نے اپنے نیٹ ورکس کو بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
NEW YORK: Having admitted in October 1997 to his involvement in the killing of 102 people, the US-designated al-Qaeda and Taliban-linked dreaded sectarian terrorist and the moving spirit behind the Lashkar-e-Jhangvi (LeJ), Malik Mohammad Ishaq was certainly set to die a violent death.
لشکرِ جھنگوی کے سابق امیر ملک اسحاق سمیت 14 ہلاک
-
29 جولائ 2015
پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں حکام کے مطابق بدھ کی صبح پولیس کی ایک کارروائی کے دوران کالعدم شدت پسند تنظیم لشکرِ جھنگوی کے بانی و سابق امیر ملک اسحاق سمیت 14 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
کوئٹہ میں خود کش دھماکہ، دو افراد ہلاک
-
18 جولائ 2015
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک خود کش حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے ہونے والوں میں خود کش حملہ آور بھی شامل ہے۔
یہ حملہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب ہزارہ ٹاؤن کے قریب ہوا۔
ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ عبد الوحید خٹک نے جائے وقوع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے خواتین کا لباس اور برقعہ پہن رکھا تھا۔
پنجاب میں کالعدم تنظیموں کا پوری طاقت سے خاتمہ اور دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور معاونین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائیگا (شہباز شریف)