گفتگو
گفتگو
- ہیلو!
• ہیلو! یار سنا ہے کہ آج بازار میں پھر فائرنگ ہوئی ہے اور پانچ آدمی مارے گئے ہیں۔
• جی ہاں ، آپ نے ٹھیک سنا ہے۔
• مرنے والے کون ہیں ہزارہ یا غیر ہزارہ ؟
• سارے ہزارہ ہیں۔
• یار یہ کوئی اچھی خبر نہیں ۔ کچھ پتا چلا کہ ان کا تعلق کہاں سے ہے ! علمدار روڑ یا ہزارہ ٹاؤن سے؟
• سب کے سب علمدار روڑ کے ہیں۔
• او ہو ! تو کیا وہ مری آباد کے ہیں یا دیگر علاقوں کے؟
• میرے خیال میں سب کے سب مری آباد کے رہنے والے تھے۔
• خدا خیر کرے یہ تو انتہائی بُری خبر ہے ! اچھا یہ بتاؤ کہ ان کا تعلق کس پارٹی سے تھا ؟
• مخالف پارٹی سے۔
• اچھا! تو یار پہلے بتانا تھا ، میں خواہ مخواہ پریشان ہو رہا تھا۔
One thought on “گفتگو”