جس دن سے پیا دل لے گئے

جس دن سے پیا دل لے گئے

میں نے دو سال قبل ارشاد فرمایا تھا کہ اگر کبھی بانسری بجاتے ہوئے میری ویڈیو آپ کو نظر آئے تو حیران مت ہونا۔ میں نے اور بھی کئی ساری بڑھکیں ماری تھیں۔ لیکن اپنی سست طبیعت کی وجہ سے ان پر عمل نہیں کر سکا۔ کل پہاڑ کے دامن میں بیٹھ کر موبائل فون پر یہ بانسری ریکارڈ کی تو سوچا کہ دوستوں کے ساتھ شیئر کروں۔
اس میں بہت ساری خامیاں ہیں۔ ساؤنڈ کوالٹی بھی کچھ خاص نہیں۔ بڑا قصور میرے بوڑھاپے کا ہے۔ حالانکہ میں اپنے آپ کو بوڑھا نہیں سمجھتا۔ یہ گانا نورجہان نے فلم انتظار کے لیے گایا تھا۔ کمپوزیشن خواجہ خورشید انور کی ہے۔ راگ غالباً میاں کی ٹوڈی ہے جسے میں نے بگاڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ تان پورہ بعد میں شامل کیا گیا ہے۔ بانسری سی نیچرل میں ہے۔ البتہ اس میں پھونک میری اپنی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.