برکت

برکت 7 مارچ، 2016۔۔۔۔۔ “اللہ تعالیٰ کے فضل سے میرے دونوں بیٹے لاہور کے بہترین اور مہنگے کالجوں میں پڑھتے ہیں جنکا ماہانہ خرچہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہے”۔ حاجی صاحب نے تسبیح گھماتے ہوئے بتایا ۔ ہر طرف سے ماشاء اللہ اور سبحان اللہ کی آوازیں آنے لگیں ۔ ایسے میں کونے میں بیٹھے ایک […]

تفصیل

تھپڑ

تھپڑ  29 فروری، 2016 ۔۔۔۔ میرے ابو بہت زیادہ پڑھے لکھے نہیں تھے۔ لیکن وہ کمال کے انسان تھے۔ میں نے ان کی زبان سے کبھی بھی کسی قسم کی معمولی اور ” بے ضرر” سی گالی بھی نہیں سنی ۔ مجھے اپنے گال پر پڑا ان کا صرف ایک ہی تھپڑ یاد ہے ورنہ […]

تفصیل

ملیشیاؤں کی تربیت کے لیے ایرانی پاسداران انقلاب کے مراکز

ملیشیاؤں کی تربیت کے لیے ایرانی پاسداران انقلاب کے مراکز بدھ 19 جمادی الاول 1438هـ – 15 فروری 2017م العربیہ ڈاٹ نیٹ – صالح حميد ایرانی اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی قومی مزاحمتی کونسل نے ملک میں پاسداران انقلاب کے زیر انتظام بیرونی ملیشیاؤں کے تربیتی مراکز کا انکشاف کیا ہے۔ ایران کے مختلف حصوں […]

تفصیل

ڈاکٹر مبارک علی سے میری ملاقات کا احوال

ڈاکٹر مبارک علی سے میری ملاقات کا احوال  22 جنوری، 2016 ۔۔۔ شاید 1990 کی بات ہے ۔ تب میری عمر چوبیس سال رہی ہوگی ۔ میں تیمورخانوف کی کتاب کا فارسی سے اردو میں ترجمہ مکمل کر چکا تھا ۔ یہ ہزارہ قوم کی تاریخ سے متعلق اردو میں واحد کتاب تھی جس کا […]

تفصیل

آنسو

آنسو! باہر زوروں کی بارش ہورہی تھی جبکہ اندر ہال کھچاکھچ بھرا ہوا تھا جہاں سکول کے ہر دل عزیز ماسٹر صاحب کی یاد میں تعزیتی جلسہ ہو رہا تھا ۔ لاؤڈ اسپیکروں سے مہمان خصوصی کی آواز ابھر رہی تھی ۔ ” ماسٹر صاحب بہت نیک اور محنتی انسان تھے ۔ انہوں نے اپنی […]

تفصیل

جنت کی حوریں

جنت کی حوریں  7 مارچ 2007، بینگلور(Bangalore)  صبح ہی ہمیں ہسپتال سے فراغت کا پروانہ مل چکا تھا ۔ اگلے دن یعنی آٹھ مارچ کو ممبئی کے لئے ہماری فلائٹ کنفرم تھی۔ کئی مہینوں بعد میں کسی حد تک کروٹ بدلنے ، ٹانگیں سمیٹنے اور سیدھی کرنے کے قابل ہو چکا تھا ۔ لیکن اب […]

تفصیل

کلچر کیا ہے ؟

کلچر کیا ہے ؟ جب بھی کوئی مجھ سے یہ سوال پوچھتا ہے کہ کلچر کیا ہے تو میرا سیدھا سادا جواب ہوتا ہے کہ “زندگی گزارنے کا طورطریقہ”۔ مثلاَ بچّے کی پیدائش پر ہم کس طرح خوشیاں مناتے ہیں، کسی کے مرنے پر ہمارا رویہ کیا ہوتا ہے، شادی بیاہ پر ہم کون سی […]

تفصیل

ہاں میں ہزارہ ہوں

ہاں میں ہزارہ ہوں  میں پہلے بھی بارہا برملا اس بات کا اظہار کرچکا ہوں کہ میں سب سے پہلے انسان ہوں پھر کچھ اور ۔ میں انسان نہ ہوتا تو ہزارہ بھی نہ ہوتا ۔اس لئے میری پہلی پہچان انسانیت ہے لیکن  مجھے اس بات پر بھی  فخر ہے کہ میں ہزارہ ہوں ۔ […]

تفصیل

اس کو رخصت نہ ملی

اس کو رخصت نہ ملی جس نے سبق یاد کیا کتنے لوگ آئے اور چلے بھی گئے ۔ کوئی کراچی سے آیا اور تین مہینوں کی عبوری وزارت کے دوران کچھ عمارتوں پر اپنے نام کی تختی لگا کے ہمیشہ کے لئے واپس چلا گیا ۔ اب کوئی اس کے بارے میں بات نہیں کرتا۔ […]

تفصیل

عالمی یوم یک جہتی ہزارہ

عالمی یوم یک جہتی ہزارہ ایک اکتوبر کا دن شاید اوروں کے لئے کوئی بہت خاص دن نہ ہو۔  مگر میرے جیسوں کے لئے اس دن کی بڑی اہمیت ہے ۔ جب سال میں ایک مرتبہ ہی سہی دنیا بھر کے ہزارہ اپنے آپ کو ایک لڑی میں پرونے کی کوشش کرتے ہیں ۔ یہ […]

تفصیل

سرورق، کچھ پرانی یادیں

سرورق، کچھ پرانی یادیں انیس سو اسّی (1980) کی بات ہے جب سیرت النبی کے موضوع پر منعقدہ ایک قومی سطح کے تقریری مقابلے میں شرکت کے لئے میرا کراچی جانا ہوا ۔ وہ جنرل ضیاء کے عروج کا زمانہ تھا اس لئے پاکستان بھر میں اس موضوع پر جا بجا مختلف نوعیت کے پروگرام […]

تفصیل

بونڈائی بیچ (Bondi Beach)

بونڈائی بیچ      (Bondi Beach)  کچھ سال پہلے ایک دن میں حسب معمول ایک ڈاکیومنٹری چینل دیکھ رہا تھا جس پر بونڈائی بیچ کے نام سے ایک مقبول ریئلیٹی شو چل رہا تھا اور جو آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشہور بیچ “بونڈائی” سے متعلق تھا ۔ اس شو میں ساحل سمندر پر فرائض […]

تفصیل

اکلوتا

اکلوتا  “بیٹا آج واپسی پر اپنے ابو کے لئے آلہ سماعت لانا نہ بھولنا، تم روز بھول جاتے ہو” ماں نے ایک بار پھر اسے یاد دلایا۔ “میں بھولتا نہیں لیکن نہیں لا پاتا کیونکہ میرے پاس پیسے نہیں ۔ اور ابھی پچھلے سال ہی تو میں نے انہیں ایک آلہ خرید کر دیا تھا […]

تفصیل

پناہ گاہ

پناہ گاہ  وہ سارے سر جوڑے بیٹھے ہوئے تھے ۔ سب کے چہروں پر فکر مندی کے آثار تھے اور جسموں پر نقاہت طاری تھی ۔ ان کے ہاں خوراک کا ذخیرہ مکمل طور پر ختم ہو چکا تھا ۔ بچّے بھوک سے بلک رہے تھے لیکن ان کی ماؤں کے پاس انہیں دینے کو […]

تفصیل

References 02

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 ‘دہشت گرد’ ہلاک سید علی شاہ | ویب ڈیسک July 01, 2016 کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پیراملٹری فورسز پر ہونے والے حالیہ حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے شہر میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔ فرنٹئیر کور (ایف سی) کے ترجمان خان واسع کا کہنا […]

تفصیل

یہ سب تمھارا کیا دھرا ہے

یہ سب تمھارا کیا دھرا ہے ! ہمارے مولویوں کے ہم پر اتنے احسانات ہیں کہ ہم چاہیں بھی تو ان کا بدلہ نہیں چکا سکتے ۔ اب یہ احسان کیا کم ہے کہ انہوں نے ایک ایسے قبرستان کو بہشت کا درجہ دے رکھا ہے جہاں سے ہر دم ماتم کی صدائیں آتی ہیں […]

تفصیل

جل تھل

جل تھل  ملک کے اکثر علاقوں میں سیلاب نے اودھم مچا رکھا ہے لیکن کوئٹہ کے آسمان پر گزشتہ تین دنوں سے محض بدلیوں کا راج ہے ۔ مجال ہے کہ اس دوران زمین نے بارش کا ایک قطرہ بھی چوسا ہو ۔ ابھی کچھ دیر پہلے تھوڑی سی بارش ہوئی جس نے گرمی کی […]

تفصیل

Reference

پکچر ابھی باقی ہے دوست۔۔۔ وسعت اللہ خان بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی 14 جولائ 2015 جون میں شروع ہونے والے ویانا مذاکرات کے حتمی دور میں کڑی سودے بازی ہوئی ایران کا جوہری پروگرام 58 برس پرانا ہے۔ 1957 میں امریکہ کی آئزن ہاور انتظامیہ نے ایٹم برائے امن کی اسکیم کے […]

تفصیل

references

کوئٹہ سے مزید چار ٹارگٹ کلرز گرفتار روزنامہ جنگ 15 جنوری 2015 Four policemen held over Hazara murders By Our Correspondent Published: July 9, 2015 The police department suggested the four policemen be terminated from service. STOCK IMAGE QUETTA: Four policemen were arrested for negligence of their duties in the passport office where three people were […]

تفصیل