اکیسویں آئینی ترمیم

اکیسویں آئینی ترمیم جاگیردار صاحب نے کئی کتے پال رکھے تھے ۔ مقصد یہی تھا کہ غریب غرباء اور فقراء و مساکین کو حویلی سے دور رکھا جاسکے ۔ کتے بھی ایسے کہ ان کے بدنماء دانت دیکھ کر ہی سب کی جان نکل جائے ۔ غرانے میں انکا کوئی ثانی نہیں تھا لیکن وفادار […]

تفصیل

مقدمہ نمبر 420

مقدمہ نمبر 420  مدعی ۔ ایک عام پاکستانی ۔ مدعاعلیہ ۔ ریاستَ پاکستان ۔ وکیل استغاثہ ۔ ریاست کی بات سولہ آنے درست ۔ مان لیا کہ پاکستان میں قتل و غارت کرنے والے را اور موساد کے ایجنٹ ہیں ۔ یقیناَ انہی لوگوں نے ساٹھ ہزار معصوم پاکستانیوں کا قتل کیا ہوگا ۔ یہ […]

تفصیل

ٹوپی اور کبوتر

ٹوپی اور کبوتر اگر کوئی پاکستانی ایتھوپیا کی کسی گمنام یونیورسٹی مثلاَ Addis Ababa Online Urdu University سے گھر بیٹھے اردو میں پی ایچ ڈی کی سند حاصل کرکے جامعہ کراچی کے شعبہ اردو کا سربراہ بن بیٹھے تو آپ کا کیا رد عمل ہوگا ؟ یا کوئی شخص سعودی عرب کی Caliphate Online University […]

تفصیل

کچھ علاج اس کا بھی

کچھ علاج اس کا بھی ۔ 16 دسمبر کے دن پشاور میں سکول کے بچّوں پر جو قیامت ٹوٹی اس نے پورے پاکستان کی طرح کوئٹہ کو بھی سوگوار کردیا ۔ ماؤں کی چیخ و پکار سن کے اور معصوم بچّوں کی گولیوں سے چھلنی لاشوں کے بارے میں سن کر کوئٹہ کی ماؤں کے […]

تفصیل

ایرانی انقلاب میں امریکہ کا کردار

بساط شطرنج۔ ایرانی انقلاب میں امریکہ کا کردار مرحوم قیس (نیاز علی یوسفی) کے ساتھ میری لکھی کتاب “بساط شطرنج” مئی 2001 میں چھپ کر بازار میں آگئی تھی۔ یہ کتاب جو بنیادی طور پر سیاسی تجزیوں پر مبنی تھی ہماری دوسال کی محنت اور تحقیق کا نتیجہ تھی۔ اس کتاب کو جہاں بڑی پزیرائی ملی […]

تفصیل

اگر ایسا ہوا تو کیا ہوگا؟

اگر ایسا ہوا تو کیا ہوگا؟ جب سے بلوچستان میں داعش کی سرگرمیوں بالخصوص لشکر جھنگوی اور اہل سنت والجماعت سے ان کے رابطوں سے متعلق بلوچستان کے محکمہ داخلہ کا خفیہ مراسلہ منظر عام پر آیا ہے صوبے کے سیاسی اور سماجی حلقوں میں ایک کھلبلی سی مچ گئی ہے ۔ اخباری اطلاعات کے […]

تفصیل

واہگہ

واہگہ یہ مناظر نئے نہیں ۔ وہی آہ و بکاء، ویسی ہی چیخ و پکار۔ روتی مائیں ویسے ہی اپنے بچّوں کو ڈھونڈھ رہی ہیں اور لوگ سراسیمگی کی حالت میں اسی طرح اپنے عزیزوں کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں ۔ حکومتی اراکین ہمیشہ کی طرح فرضی بیانات دینے میں مصروف ہیں […]

تفصیل

پریس کانفرنس

پریس کانفرنس سوال ۔ آج ہزار گنجی میں جو واقعہ ہوا جس میں بیس ہزارہ سبزی فروش قتل کئے گئے اس کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں ؟ جواب ۔ اس میں سارا قصور ان سبزی فروشوں کا ہے کیونکہ انہوں نے وہاں جانے سےمتعلق ہمیں اطلاع نہیں دی تھی ورنہ ہم انہیں منع […]

تفصیل

سبزی فروش

سبزی فروش  قبرستان میں قبر کی کھدائی جاری تھی ۔ پاس ہی تابوت میں بوڑھے سبزی فروش کی میت رکھی تھی جو صبح ایک حملے میں ہلاک ہوے تھے ۔ انہیں غسل دیا جاچکا تھا اورنماز جنازہ بھی پڑھائی جا چکی تھی ۔ لوگ بڑی بے تابی سے قبر کے تیار ہونے کا انتظار کر […]

تفصیل

سُدھار کی گنجائش اب بھی ہے

سُدھار کی گنجائش اب بھی ہے: 27 اکتوبر، 2014 1977 میں جب جنرل ضیاءالحق نے ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت برطرف کرکے ملک میں مارشل لا لگایا تھا تب میں چھٹی جماعت کا طالب علم تھا ۔ موصوف چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹرکی حیثیت سےملک کےتمام سیاہ و سفید کے مالک ہونے کےعلاوہ پاکستان بوائے سکاؤٹس […]

تفصیل

بلاسفیمی

ایک سچی کہانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔Blasphemy 1988 کی بات ہے ۔ تب میں گھر کا خرچہ اٹھانے کے لئے ایک سوزوکی پک اپ چلایا کرتا تھا ۔ میں اور میرے جیسے کچھ اور سوزوکی ڈرائیور صبح سویرے میدانی میں آکھڑے ہوتے ۔ تب سولہ ایکڑ بڑے گڑھوں کے درمیان ایک ویران علاقہ ہوا کرتا تھا ۔ ہمارا […]

تفصیل

آپریشن ضرب عضب اور چچا عبدل

آپریشن ضرب عضب اور چچا عبدل  چچا عبدل میرے ان پڑوسیوں میں سے ایک ہیں جو ضرب عضب کے شروع ہونے سے بہت خوش تھے ۔ انکا نوجوان بیٹا ان سو سے زاید لوگوں میں شامل تھا جو جنوری 2013 کو ہونے والے علمدارروڑ خود کش حملے میں قتل ہو گئے تھے ۔ وہ اس […]

تفصیل

کم خرچ بالا نشین

کم خرچ بالا نشین  یہ بھارتی بھی بڑے بے وقوف ہیں جو کروڑوں ڈالر خرچ کرنے اور سالوں تک فضول وقت ضائع کرتے رہنے کے بعد مریخ پر پہنچنے کی خوشی منا رہے ہیں جہاں کی سرخ بَھدی اور ناہموار زمین پر نہ تو کسی قسم کی سبزی اگتی ہے نہ اناج نہ پھل ۔ […]

تفصیل

کچھ پرانی یادیں

کچھ پرانی یادیں جام میرغلام قادرخان ضیاءالحق کے دور میں بلوچستان کے وزیر اعلیٰ تھے . وہ بظاہر جتنے سیدھے سادھے دکھتے تھے اتنے ہی بذلہ سنج واقع ہوئے تھے ۔ انہوں نے جب اپنی کابینہ بنائی تو اس میں سارے کے سارے مرد وزراء کو شامل کیا ۔ ایک محفل میں جہاں وزراء کے […]

تفصیل

دہشت گردی ۔ اسباب ،اثرات اور سدّ باب

دہشت گردی ۔ اسباب ،اثرات اور سدّباب دہشت گردی کیا ہے ؟ آج تک اس کی کوئی متفقہ علمی تعریف سامنے نہیں آسکی ۔ ہر ایک کی نظر میں اس کی مختلف تشریح ہو سکتی ہے ۔ میری نظر میں جب کوئی فرد ، گروہ ، ادارہ یا حکومت دوسروں کے بنیادی حقوق کا احترام […]

تفصیل

نیا پاکستان اورانقلابی کابینہ

آزادی کے بعد نیا پاکستان اورانقلابی کابینہ انقلاب کی کامیابی اور نئے پاکستان کی تشکیل کے بعد انقلابی حکومت کی کابینہ کا پہلا اجلاس ہونے جا رہا ہے جس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔کپتان اپنی صدارتی کرسی پر براجمان ہیں۔ وہ مکمل کٹ میں ہیں۔ پیروں پر پیڈز باندھ رکھے ہیں، ہاتھوں […]

تفصیل

امر بالمعروف

امر بالمعروف  12 دسمبر، 2014 ۔۔۔ آج ایک دوست سے ملاقات ہوئی ۔ بہت بھپرے ہوئے تھے ۔ میں نے وجہ پوچھی تو کہنے لگے کہ ” آج چچا گھر آئے ہوئے تھے ۔ باتوں ہی باتوں میں کہنے لگے کہ تم نے اپنی بچّی کو عیسائیوں کے سکول میں کیوں داخل کرایا ؟” میں […]

تفصیل

انتخاب ۔ Lesser Evil

انتخاب ۔ Lesser Evil اب ایسا بھی نہیں کہ ہم سب کو ایک ہی لا ٹھی سے ہانکیں ۔ وہ کہتے ہیں ناں کہ ہم دو بُروں میں سے کم ” بُرے ” یا Lesser Evil کا انتخاب تو کر ہی سکتے ہیں ۔ اگر مجھے بہ حالت مجبوری دونوں ” Evils ” میں سے […]

تفصیل

خواب

خواب 9 اگست، 2014 ۔۔۔ یہ یکم جنوری 2005 کی بات ہے جب کوئٹہ میں برف باری کا بیس سال پرانا ریکارڈ ٹوٹا تھا ۔ تصویر میں نظر آنے والے تینوں بچّے اب ٹھیک ٹھاک مشٹنڈے بن گئے ہیں۔ ان کی داڑھی مونچھیں نکل آئی ہیں اور وہ راہ چلتے کسی کو خاطر میں نہیں لاتے […]

تفصیل

کانفرنس

کانفرنس  ۔ موضوع …….انسانیت •میں علی حسین چنگیزی ہوں ۔ مجھے اس بات کی ہرگز پرواہ نہیں کہ کتنے بلوچ روزانہ بہیمانہ تشدد کے بعد مار دئیے جاتے ہیں ۔ مجھے اگر فکر ہے تو اپنے قتل عام کی ۔ •میرا نام واجہ غلام رسول ہے ۔ مجھے بھی اس بات کا زرہ برابر دکھ نہیں […]

تفصیل