تاریخ ہزارہ (مغل)

Books کتابیات

تاریخ ہزارہ (مغل) 

   مصنف۔ ل تیمور خانوف

ترجمہ ۔ حسن رضاچنگیزیscan0013

زیر نظر کتاب روسی محقق ،تاجکی لینن یونیورسٹی کےاستاداور (Academy of Oriental Studies) کے پروفیسر تیمور خانوف کی مشہورتصنیف  کا اردو ترجمہ ہے۔کتاب بنیادی طور پر روسی زبان میں تحریر کی گئی ہے۔ اب تک مذکورہ کتاب کے دو فارسی ترجمے شائع ہو چکے ہیں۔ پہلی اشاعت 1980 میں تنظیم نسل نو ہزارہ مغل (کوئٹہ)کی وساطت سے  ہوئی جبکہ 1989 میں کابل یونیورسٹی نے بھی اس کی اشاعت کا اہتمام کیا۔ 1990کے دوران انتہائی ناتجربہ کاری کے باوجود میں نے کتاب کا فارسی مسودہ سامنے رکھ کر اسے اردو کے قالب میں ڈھالنے کی کوشش کی ۔ مقصد یہی تھا کہ اردو پڑھنے والوں کو ہزارہ قوم کی تاریخ سے متعلق معلومات فراہم کی جاسکیں۔ یاد رہے کہ کسی بھی قوم کے ماضی اور تاریخ سے متعلق مختلف آراء ہوسکتی ہیں جن سے اختلاف بھی کیا جاسکتا ہے ۔اب یہ محققین کی ذمہ داری ہے کہ وہ نئی نسل کو ان کی تاریخ سے بہتر روشناس کرانے کے لئے آگے آئیں اور ترقی یافتہ ذرائع ابلاغ اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ماضی کے گم شدہ اوراق کو منظر عام پر لانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

میں اپنے محترم دوست جناب حبیب پیمان کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے مذکورہ کتاب کو pdf میں تبدیل کرنے کی حامی بھری۔

مجھے آپکی آراء کا انتظار رہے گا۔

حسن رضا چنگیزی

 

book2

  Click Here   Tareekh-e-Hazara Mughul  pdf

 

9 thoughts on “تاریخ ہزارہ (مغل)

  1. I am not hazara but a punjabi shia syed and reading it from australia. Respect for you

    1. Hi Umar Hazara
      Open pdf file. There you will find a download sign (an arrow facing downward). Click on it. The download will start.

  2. نہایت عمدہ اور تحقیقی کارنامہ ہے. آپ اس کے لیے مبارک باد کے مستحق ہیں. آپ کے اس کارنامے سے خاکسار بھی مدد لے گا.

  3. I think this is the only Urdu book on History of Hazaras.Great Job and thanks for sharing this soft copy.

Leave a Reply to علی عباس Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.